ڈر لگتا ہے
ڈر لگتا ہے
بہت سال پہلے جب میں پاکستان میں چھپ چھپ کر مارکس کی داس کپیٹل پڑھتا تھا . اور کہیں سے بائبل کا نسخہ لا کر پڑھتا تھا . اور انٹر نَشنل اسلامی یونی ورسٹی کے ہوسٹل میں شراب کی بوتل لا کر چھپ کر پیتا تھا تو مجھے ڈر نہیں لگتا تھا. پنجاب یونی ورسٹی کے ہوسٹل میں کمبل کٹ کھا کر بھی کوئی خوف نہیں آیا. اور ملتان میں تیس دن تک ڈاکٹر اسرار کا خطبہ سننے کے بعد ان کے ساتھ مذاق کرنے سے بھی ڈر نہیں لگتا تھا. نہ ہی ابو کے سامنے غلام احمد قادیانی کی کشتی نوح پڑھنے سے ڈر لگتا تھا اور نہ ہی محسن نقوی کی مجلس پر جانے سے ڈر لگتا تھا.
لیکن کل جب ایک انیس سال کے میرے رشتے کے بھانجے نے سلمان تاثیر کے “قتل” کی مبارک کا اس ایم اس بھیجا تو مجھے اسے جوابی تنبیہ کرنے سے ڈر لگ رہا تھا. نہ جانے کتنے غازی علم دیں شہید ہم اب تک پیدا کر چکے ہیں.

Excellent illustartion. sach mein ‘der’ lagta hey kuch bhi kehnein sey… Dua k hamesha khush raho..
Well written. Very powerfull depiction of stark reality in Pakistan.
janay kab kon kisay maar day kaafir keh kar
shaher ka shaher musalmaan huwa phirta hay
[...] Janay Kab Kon Kisay Maar day Kaafir Keh Kar Shaher ka shaher Musalmaan Huwaa Phirta Hay ڈر لگتا ہے بہت سال پہلے جب میں پاکستان میں چھپ چھپ کر مارکس کی داس کپیٹل پڑھتا تھا . اور کہیں سے بائبل کا نسخہ لا کر پڑھتا تھا . اور انٹر نَشنل اسلامی یونی ورسٹی کے ہوسٹل میں شراب کی بوتل لا کر چھپ کر پیتا تھا تو مجھے ڈر نہیں لگتا تھا. پنجاب یونی ورسٹی کے ہوسٹل میں کمبل کٹ کھا کر بھی کوئی خوف نہیں آیا. اور ملتان میں تیس دن تک ڈاکٹر اسرار کا خطبہ سننے کے بعد ان کے ساتھ مذاق کرنے سے بھی ڈر نہیں لگتا تھا. نہ ہی ابو کے سامنے غلام احمد قادیانی کی کشتی … Read More [...]